کبھی شزا فزا پر ہنستے رہے تو کبھی کھلاڑیوں نے خوب ہنسایا۔۔ 2022 میں وائرل ہونے والے دلچسپ میمز جو سب کو ایک بار پھر ہنسنے پر مجبور کردیں گے

image

اب ہنسنے کے لئے ٹی وی کھولنے یا رسالوں میں معیاری لطیفے ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیوں کہ موبائل کھولتے ہی دنیا جہاں کے میمز سامنے آجاتے ہیں۔ جہاں بات ہو میمز کی وہاں پاکستانی بھی کچھ کم نہیں۔ سال 2022 میں بھی ہر چند دن بعد کوئی ایسا میم وائرل ہوتا رہا جسے دیکھ کر ہم پورا سال ہنستے رہے ہیں۔ چلیں دیکھتے ہیں اس سال کے چند وائرل میمز کی ایک جھلک

شزا فزا

ڈرامہ اگرچہ کچھ سال پرانا تھا مگر جانے کیسے پرانی کلپ وائرل ہوگئی جس میں دو جڑواں بہنیں اپنی شادی کے دن بدل جاتی ہیں۔ بس پھر کیا تھا میمز کا طوفان ہی آگیا

لاہور دا پاوا اختر لاوا

64سالہ اختر بھی اپنے لاہور دا پاوا سے ایسے مشہور ہوئے کہ چند دن میں ہی یوٹیوبرز ان کا کانٹینٹ کاپی کرنے لگے اور ڈھیروں میمز بن گئے۔

کیچپ بھی نہیں لے کر گئی

یہ ڈرامہ سیریل “حبس“ کا سین ہے جس میں ساس کی باتوں سے تنگ آ کر لڑکی پیزا اٹھا کر کمرے میں چلی جاتی ہے اور اس کے شوہر کا دل اتنا دکھتا ہے کہ وہ ماں سے کہتا ہے کہ دیکھا “کیچپ بھی نہیں کے کر گئی وہ“ بس پھر کیا تھا اتنے محبت کرنے والے شوہر پر راتوں رات ہزاروں میمز بن گئے

کارساز کی چڑیل

عائشہ عرف مانو کے وائرل ہوتے ہی ان کی بھی ٹرولنگ شروع ہوگئی۔ یہاں تک کہ انھیں کارساز پر کھڑا کر کے میمز بھی بنائے گئے۔ اس سب کے باوجود عائشہ مانو ابھی تک ٹاپ ٹرینڈنگ میں موجود ہیں

کانپیں ٹانگنا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو اس وقت مذاق کا نشانہ بن گئے جب پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ٹانگیں کانپنے کے بجائے کانپیں ٹانگنے کے الفاظ کہہ دیے۔ اس کے آگے تو آپ جانتے ہی ہیں

شاہین شاہ آفریدی کی شریر مسکان

چند مہینے بعد دلہا بننے والے شاہین شاہ آفریدی بھی اپنی شریر مسکراہٹ کے ساتھ خوب وائرل ہوئے اور میمز بنانے والوں نے اپنے اپنے حساب سے شریر کیپشنز دے کر انھیں خوب وائرل کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US