12 سال سے اولاد کا اتنظار کر رہا تھا ۔۔ خوش قسمت والد نے اولاد کی پیدائش کی خوشی میں 12 دیگیں بنا لیں

image

جب کبھی میاں بیوی اولاد کی نعمت حاصل کرتے ہیں، تو ان کی ذمہ داری تو بڑھ ہی جاتی ہے ساتھ ہی ان کا رتبہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے گھر کے بارے میں بتائیں گے جہاں 12 سال بعد بچے کی پیداش ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے صارفین کو جذباتی کر دیا ہے، اس ویڈیو کو پیج پر اپلوڈ کی گیا تھا، ساتھ ہی لکھا گیا تھا کہ جب 12 سال بعد اولاد پیدا ہو، تو والد کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا ہے۔

ننھے نومولود کی آمد کی خوشی کو سب کس طرح منا رہے ہیں، کوئی پیسے وار رہا ہے، تو کوئی تحائف لا رہا ہے۔

ظاہر ہے بچے کی آواز اگر گھر میں گھونجے تو، آنگن بھرا بھرا محسوس ہوتا ہے۔ اسی آواز کی طلب ہر اس والدین کو ہوتی ہے، جہاں اولاد نہیں ہوتی۔

وہ اپنے ارمانوں کو پورا کرنے کی آس میں لگے ہوتے ہیں، اللہ کے حضور دعائیں بھی مانگتے ہیں، منتیں مرادیں بھی مانگتے ہیں۔ یہاں تک کہ علاج معالجے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں۔

اس گھرانے کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے 12 سال بعد جب اولاد پیدا ہوئی تو والد نے خوشی کے مارے خوب دھوم دھام سے اس خوشی کا اظہار کیا، یہاں تک کہ 12 سے زائد دیگیں بھی چڑھا دیں۔

اور دیگیں بھی کوئی عام نہیں بلکہ دنبے، بکرے اور بھینس کے گوشت کی، جس سے پلاؤ، میٹھا سمیت مختلف ڈشز سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی۔

کس طرح مہمانوں کے لیے دیگیں چڑھائی جا رہی ہیں، ان کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، دوسری جانب وجہ تقریب یہ ننھا نومولود بچہ بھی موجود ہے، جس کی وجہ سے اس کے والدین کے چہرے پر خوشی چھلک ہی گئی۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US