بابا جان کو دل کا دورہ پڑ گیا۔۔ مولانا طارق جمیل کی طبیعت خراب، بیٹے نے کیا بتایا؟

image

معروف مزہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ ان کے بیٹے یوسف جمیل نے اس خبر کی تصدیق کی اور اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

یوسف جمیل کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی ری ٹوئٹ کروایا گیا ہے۔

اپنی ویڈیو میں یوسف جمیل نے بتایا کہ پریشانی والی خبر تھی لیکن اب نہیں ہے، والد کینیڈا میں موجود ہیں۔ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات کے 3 بجے دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا چیک اپ عافیت سے مکمل ہوگیا اور اس وقت وہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھر سے دور ہونا پریشانی کا باعث ہے، والد کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US