شادی ہالز میں اب مہمانوں کے علاوہ خاص طور پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر لاہور کے تمام شادی ہالز میں ڈاکٹرز، طبی عملہ اور آگ بجھانے والے آلات کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی کی جانب نے اس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات کے دوران ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا موجود ہونا اب لازمی ہوگا۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ شادی میں آگ بجھانے والے آلات کے ساتھ فرسٹ ایڈ کی سہولت بھی رکھی جائے گی۔
لاہور کے تمام شادی ہالز کی انتظامیہ کو 15 دن تک ڈاکٹر اور فرسٹ ایڈ کٹ اور آگ بجھانے والے کو اسٹینڈرڈ کے مطابق کرنے کی ڈیڈ لائن جاری کردی گی ہے۔
قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر ایک لاکھ جرمانہ اور ہال سیل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔