بیٹی کے علاج کے لیے پڑوسی اہلیہ کا زیور لے آیا ۔۔ مسلمان دوسرے مسلمان کی مدد کو آیا، لیکن پتہ چلا کہ بیٹی کا انتقال ہو گیا، پڑوسی کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو رلا بھی دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالےسے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جہاں ایک پڑوسی مشکل وقت میں اپنے پڑوسی کی مدد کو آن پہنچا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایک مصری اور یمنی پڑوسی کو دیکھا گیا ہے جو کہ مدد کو فورا آ گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ یمنی شہری کی بیٹی نزدگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھی، ایسے میں والد بھی پریشان تھا۔

پڑوسی ہونے کے ناطے مصری شہری اور اہلیہ کو چھوٹی بچی کا بالکل احساس تھا اور انہیں یہ بھی معلوم تھا کہ یمنی شہری کے معاشی حالات بھی کچھ ٹھیک نہیں ہیں۔

اگلی صبح مصری پڑوسی اور اس کی اہلیہ نے اپنے سونے کا زیور یمنی شہری کی بیٹی کو دینے کا فیصلہ کیا، زیور لے کر جب پڑوسی یمنی شہری کے پاس پہنچا تو اسے روتا دیکھ کر خود بھی پریشان ہو گیا۔

یمنی نے بتایا کہ آپ کا بے حد شکریہ جو آپ نے میری بیٹی کے لیے اتنا سب کچھ کیا، مجھے خوشی ہوئی، ساتھ ہی شہری نے بتایا کہ مجھے اس کا بھی احساس ہے کہ میری بیٹی کو اپنی بیٹی مانتے ہیں۔

لیکن میری بیٹی آج صبح اللہ کو پیاری ہو گئی ہے، یہ بات سنتے ہی مصری پڑوسی اور اس کی اہلیہ سکتے میں چلے گئے، منہ کھلے رہ گئے اور آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ جب مصری پڑوسی کو یقین آیا تو وہ باپ سے زیادہ ہی رونے لگا، یہاں تک کہ والد پڑوسی کو سنبھالنے لگا۔

محبت اور خلوص کا ایسا منظر جو کہ شاید پرانے زمانے میں ہی دیکھنے کو ملتا تھا، سب کو جذباتی اور افسردہ کر گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US