سی آر اے کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

image

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے آٹھویں سالانہ انتخابات 2025–26 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کراچی پریس کلب میں منعقدہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025–26 مکمل ہوئے، جس میں جرنلسٹ پینل نے 13 میں سے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ مدمقابل جسٹس پینل سے وابستہ صدارتی امیدوار سمیر قریشی سمیت دو 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

انتخابی نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر سمیر قریشی، جبکہ نائب صدر کی سیٹ پر عبید اللہ شاہ، جنرل سیکریٹری کیلیے ندیم احمد، جوائنٹ سیکریٹری مونس سراج، انفارمیشن سیکریٹری کی نشست پر آصف خان، اکرم قریشی خازن منتخب ہوئے۔

گورننگ باڈی ارکان میں ثاقب عالم، صبا عروج خان، وحید جیلانی، اظہر زیدی، اورنگزیب جبار، عدنان راجپوت اور مطلوب بیگ کامیاب قرار پائے۔

انتخابات میں ممبرز نے بھرپور شرکت کی، 195 میں سے 151 ممبران نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، جو ایسوسی ایشن پر اعتماد اور جمہوری عمل سے وابستگی کا مظہر ہے۔

نو منتخب عہدیداران نے عزم ظاہر کیا کہ وہ کرائم رپورٹرز کے پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ، فیلڈ میں درپیش مسائل کے حل اور مثبت صحافتی اقدار کے فروغ کیلیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ انتخابات کے کامیاب انعقاد پر الیکشن کمیٹی کے کردار کو بھی سراہا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US