پیمرا نے عمران خان کی تقاریر و بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

image

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر و بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے پیمرا کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ٹی وی چینلز عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور تقاریر نشر نہیں کرسکتے، پیمرا نے عمران خان کی تقاریر و بیانات پرپابندی سےمتعلق سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کیے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق عمران خان کی تقاریر براہ راست یا ریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی، عمران خان کی گفتگو سے امن وامان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں، مریم نواز کا طنز

پیمرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق عمران خان اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے ریاستی اداروں، افسران کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں، عمران خان کا بیان، گفتگو یا خطاب لائیو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کر سکتے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US