پی ایس ایل آتے ہی ویسٹ انڈیز کھلاڑی ڈیرن سیمی بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، لیکن اس بار وہ تو توجہ سمیٹ ہی چکے تھے، مگر کھانے نے بھی صارفین کو خوب پاگل کر دیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر پشاور زلمی کے اونر اور مقبول شخصیت جاوید آفریدی کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں پشاور زلمی کے کھلاڑی دعوت سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی دم پخت کے مزے تو اڑا رہے ہیں، ساتھ ہی بیرون ملک سے آئے کھلاڑی دم پخت کو دیکھ کر بھی حیران ہیں۔
دوسری جانب اس سب میں ڈیرن سیمی بنا کسی جھجھک کہ دم پخت کو یوں کھا رہے ہیں، کہ گویا ایک دوست دوسرے دوست کے گھر دعوت پر آیا ہو، اور خوب مفت کا کھانا کھا رہا ہو۔
ویسٹ انڈین کھلاڑی پاکستان اور پشاور زلمی کے ساتھ اب جڑ چکے ہیں، جبکہ پاکستانی بھی ان کا محبت بھرا انداز دیکھ کر خوب ان میں دلچسپی لیتے ہیں۔
دم پخت کو تکتے انگریز کھلاڑی دراصل حیران تھے کہ یہ گوشت کس طرح کھایا جائے، لیکن دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ابلے ہوئے آلو، گوشت کی بنی یہ ڈش پاکستانیوں میں بے حد مقبول ہے۔