ڈائٹ پلان فروخت کرنا مہنگا پڑا گیا، کراچی میں ڈاکٹر کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ

image

کراچی میں وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹ پلان فروخت کرنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑا گیا، شکایت گزار کی درخواست پر ڈاکٹر نے عدالت میں ڈھائی لاکھ روپے جمع کروا دیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ضلع شرقی کے رہائشی عبدالجبار لغاری نے ستمبر 2022 میں کنزیومر کورٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں درخواست جمع کروائی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے اپنی والدہ کا وزن کم کرنے کے لیے شہر کی ایک نامور ڈاکٹر سے ڈائٹ پلان خریدا تھا۔ ڈاکٹر کی جانب سے جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس ڈائٹ پلان سے جلد ہی وزن کم ہو جائے گا۔ اس ڈائٹ پلان کی مد میں انہوں نے ڈاکٹر کو 38 ہزار روپے بھی ادا کیے تھے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کی والدہ نے جیسے ہی وزن کم کرنے والا ڈائٹ پلان استعمال کرنا شروع کیا تو ان کے پیٹ میں تکلیف کی شکایت ہوئی اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس بارے میں فوری ڈاکٹر کو اطلاع دی اور تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ڈائٹ پلان کے استعمال سے ایک ماہ میں دس کلو وزن کم ہوجائے گا، تاہم ایسا نہیں ہوا۔  

درخواست گزار نے عدالت میں مزید بتایا کہ ڈاکٹر کی جانب سے بتائی گئی بات پوری نہیں ہوئی اور متعدد بار شکایت کے باوجود انہیں رقم واپس نہیں کی گئی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کے پیسے واپس دلوائے جائیں۔

جمعرات کے روز عدالتی فیصلے پر ڈائٹ پلان فروخت کرنے والی ڈاکٹر نے جرمانے کی رقم جمع کرا دی ہے۔ ڈاکٹر ندا نے ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی رقم عدالت میں جمع کرائی۔ 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US