پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز، رش والے مقامات پر ماسک لازمی

image
پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتے کورونا کیسزکے پیش نظر این سی او سی نے ہدایات جاری کی ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق این سی او سی نے رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے، ہسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

این سی او سی نے نئی کورونا گائیڈ لائنز پر 30 اپریل تک عمل درآمد کرنے کی تجویز دی ہے۔

Amid the current COVID-19 disease trends across the country, NCOC recommended following guidelines for the period up to 30 April 2023.

"Mask wearing is recommended at crowded tightly enclosed spaces including healthcare facilities"

— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) March 16, 2023

این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں کورونا کی شرح تقریباً تین فیصد تک جا پہنچی ہے۔

این آئی ایچ کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4334 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 129 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US