آدمی کی اصلی بیوی کون ہے؟صرف تیز دماغ والا شخص ہی 5 سیکنڈ میں صحیح جواب بتا سکتا ہے

image

پہیلیاں آپ کی ذہانت کی سطح کو جانچنے کا ایک بہترین ذریعہ ہوتی ہے۔ اس طرح کی پہیلیاں سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوتی ہیں جنہیں سُلجھانے میں صارفین دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام آپ کے لیے ایک آسان سی پہیلی لے کر آئی ہے جسے صرف تیز دماغ والا ہی حل کرسکتا ہے۔ لیکن جو دماغ نہیں لگائے گا اس کے لیے یہ پہیلی مشکل ہوجائے گی۔

آپ نے تصویر دیکھ کر اس آدمی کی اصل بیوی کو پہچاننا ہوگا۔ تو بتایئے اس پریشان آدمی کی بیوی کون ہے ریچل ہے یا سارہ؟

یہ پہیلی آپ کی ذہانت کو جانچنے کے لیے دماغی ٹیزر یعنی دماغ کو اُلجھا دینے کے طور پر بنائی گئی ہے۔ تصویر میں آپ دو خواتین ریچل اور سارہ کو اپنے شوہر کو ایک دوسرے کی طرف کھینچتا ہوا دیکھ سکتے ہیں ۔ تاہم ان دونوں خواتین میں سے صرف ایک ہی اس آدمی کی حقیقی بیوی ہے۔ یہ آسان پہیلی صارفین کو چیلنج کررہی ہے تو جلدی سے بتایئے کہ اس کا جواب۔

اس پہیلی کا جواب دینے سے پہلے آپ کو تصویر کو بہت غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ جواب اتنا آسان نہیں جتنا آپ سوچ رہے ہیں۔

کیا آپ نے 5 سیکنڈ میں مرد کی اصلی بیوی کو دیکھا؟

یہ پہیلی آپ سے اس خاتون کو تلاش کرنے کے لیے کہہ رہی ہے جو آدمی کی حقیقی بیوی ہے۔

جواب کیا ہے؟

تصویر میں دی گئی شادی کی تصویر کو غور سے دیکھیں تو آپ اس شخص کی اصل بیوی کو پہچان سکیں گے۔ دونوں خواتین، ریچل اور سارہ کی خصوصیات اور وہ خود دیکھنے میں بھی ایک جیسی لگ رہی ہیں۔ تاہم، اگر آپ ان کے پیچھے شادی کی تصویر کو غور سے دیکھیں تو اس شخص کی اصل بیوی کے دائیں ہاتھ پر ایک ٹیٹوبنا ہے جبکہ سارہ نامی خاتون کے بائیں بازو پر ٹیٹو موجود ہے۔

تو ظاہر ہوتا ہے کہ اس شخص کی اصلی بیوی ریچل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US