بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے گزشتہ نصف شب پولیس چوکی پر حملہ کیا، تاہم چوکس اہلکاروں نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کردیا۔ اطلاع ملنے پر کوئیک رسپانس فورس اور سی ٹی ڈی نے موقع پر پہنچ کر کلیئرنس آپریشن کیا، جہاں سے 4 خوارج کی لاشیں اور اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کامیاب کارروائی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔