امریکا میں فضائی آپریشن بحال ہونا شروع، 13 ہزار سے زائد پروازیں متاثر

image

تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھر میں شدید متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا، تاہم معمول کی صورتحال پر آنے میں مزید وقت لگے گا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) نے ملک بھر میں گراؤنڈ اسٹاپ ختم کرتے ہوئے پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا۔ حکام کے مطابق ڈیٹا کے غیر معمولی دباؤ سے سوئچز اور راؤٹرز متاثر ہوئے جس کے باعث 22 ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں مواصلاتی مسائل پیدا ہوئے۔

امریکی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے 50 ارب ڈالر درکار ہیں اور نظام کی بحالی کے لیے کانگریس سے ہنگامی فنڈنگ طلب کرلی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ واقعے کا مائیکروسافٹ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی سائبر حملے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب بحران کے باعث ہزاروں پروازیں متاثر ہوئیں، متعدد منسوخ ہوئیں جبکہ لاکھوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی حکام کے مطابق فضائی آپریشن مکمل طور پر معمول پر آنے تک مسافروں کو تاخیر اور پروازوں کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US