ججز کا فیصلے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنا چاہیے، آئین ری رائٹ کیا ہے، نواز شریف

image

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا گیا، سارے جتن ایک شخص کو لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے یہ بات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہم 70 سال سے یہی دیکھ رہے ہیں، 1953 سے نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے آ رہے ہیں، 70 سالوں سے یہی تماشہ بار بار دیکھ رہے، منتخب حکومت کو نکال دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا 3 ججز کا بینچ 4 ججز کے فیصلے کو نہیں مان رہا، یہ فیصلہ نہیں ون مین شو ہے، اس کیس کا فیصلہ 4 ججز کا پہلے ہی آ چکا ہے۔

ان تین ججز کا فیصلے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنا چاہیے، یہ فیصلہ چارج شیٹ ہے، انہوں نے آئین ری رائٹ کیا ہے۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے استفسار کیا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کا وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیرداخلہ، چیف الیکشن کمشنر اور پارلیمنٹ بن جائے؟  فل کورٹ کیوں نہیں بنائی گئی؟ تین ججزپر ہی اصرار کیوں؟

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US