خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صدارت کریں گے

image

خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کریں گے۔ اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ متعلقہ سرکاری حکام بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں صوبے کے اہم امور، جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں، تعلیمی و صحت کے شعبوں میں پیش رفت، بجٹ صورتحال اور سرکاری پالیسیوں پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مختلف حکومتی محکموں کے سربراہان کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبے کے عوام کے لیے شروع کیے گئے مختلف فلاحی پروگراموں اور آئندہ اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US