پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 1155 اہلکار فارغ التحصیل

image

آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 1155 تربیت یافتہ اہلکاروں نے کامیابی سے تربیت مکمل کر لی۔ ان میں پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی اور دوست ممالک کے جوان شامل تھے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر ناستپ ایڈوائزری بورڈ تھے، جنہوں نے پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاریوں اور ملٹی ڈومین آپریشنز میں کامیابیوں کو سراہا۔ خطاب میں کہا گیا کہ جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ تربیت ایئر چیف کے وژن کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔

بہترین کارکردگی پر ایئرکرافٹ مین سارجنٹ احمد حسین عارف نے ایئر چیف ٹرافی اور نور خان ٹرافی حاصل کی، جبکہ ایئرکرافٹ مین حمزہ علی نے اصغر خان ٹرافی اپنے نام کی۔ اے او سی ٹرافی اکیڈمی سارجنٹ ایئرکرافٹ مین شفقت نور کو دی گئی۔ سری لنکا کے ایل اے سی ہیراٹھ کو بہترین غیر ملکی ٹرینی کی ٹرافی سے نوازا گیا۔

مہمانِ خصوصی نے فارغ التحصیل جوانوں اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور اکیڈمی کے اساتذہ و عملے کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US