عمران خان آج عدالت کس طرح پہنچے؟ ویڈیو آگئی

image

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت میں انسانی بلٹ پروف شیلڈ میں پہنچے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران  خان  لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہوئے اور اپنے خلاف درج مقدمات میں سے تین میں ضمانت میں توسیع کی درخواست کی۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان عدالت میں سخت سکیورٹی میں پیش ہوئے، انہیں سکیورٹی گارڈز نے چاروں طرف سے گھیرا ہوا تھا اور سکیورٹی گارڈز کی جانب سے حفاظت فراہم کرتے ہوئے بلٹ پروف شیلڈ پہنی ہوئی تھی۔

عمران خان کے چہرے اور سر کو بھی بلٹ پروف ہیلمٹ سے تحفظ فراہم کیا گیا۔یاد رہے عمران خان پر وزیر آباد میں ایک سیاسی جلسے کے دوران حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی بھی ہوئے تھے، اس واقعے کے بعد سے عمران خان کی سکیورٹی سخت ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US