مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل 2023 تک توسیع

image

اسلام آباد: محکمہ شماریات نے مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل 2023 تک توسیع کر دی ہے۔

ترجمان محکمہ شماریات کے مطابق پورے پاکستان میں مردم شماری کا کام 92 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

محکمہ شماریات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں 92 فیصد، بلوچستان میں 67 فیصد اوراسلام آباد میں 72 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ شماریات کے مطابق عوام کے تعاون سے مردم شماری کا کام پورے ملک میں جاری ہے، ہر فرد کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US