عدلیہ نے فیصلہ صادر نہیں کیا، آئین کی تشریح کی، الیکشن ہونے ہیں، شاہ محمود

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بہت بڑی سیاسی غلطی کی ہے، عدلیہ نے کوئی فیصلہ صادر نہیں کیا، آئین کی تشریح کی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب یہ فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے تو آئین پر ضرب لگانے کے مترادف ہے، فیصلے کو تسلیم نہ کرنا توہین عدالت ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا یہ اپنی بات پر قائم رہتے ہیں تو وزیراعظم کو توہین عدالت میں بلانا چاہیے،انہوں نے سارے نکات اٹھائے، بہت بحث ہوئی، اب یہ رکاوٹ ڈالیں گے تو تاریخ معاف کرے گی نہ عوام، فیصلہ ہو گیا، الیکشن ہونے ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا الیکشن کے راستے میں جو رکاوٹ بنے گا وہ آئین شکنی کا مرتکب ہوگا، ملک میں بحران پیدا کرنے والے یہ خود ہیں، ہم نے فل کورٹ پرکوئی اعتراض نہیں کیا تھا، چاہتے ہیں کہ آئین کی پاسداری ہو اور انتخابات ہوں۔

انہوں نے کہا تمام جماعتیں جو الیکشن چاہتی ہیں مل کر بیٹھیں، الیکشن پر بات کرتے ہیں، ایک چیز جو آئینی ترمیم سے ہونی ہے وہ ایکٹ آف پارلیمنٹ سے نہیں ہو سکتی، سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو ہٹانا آپ کا اختیار نہیں ہے، ان کوسمجھ ہی نہیں آرہی کہ کہاں جائیں؟

پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم

پی ٹی آئی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا آٹے کی لائنوں میں کھڑے ہو کر لوگ شہید ہورہے ہیں، فیصل آباد ٹیکسٹائل انڈسٹری کا قبرستان بن چکا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US