پی ٹی آئی کا یوم تشکر منانے کا اعلان

image

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے انتخابات کے فیصلے پر ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کہ 5 اپریل کی رات 9 بجے لبرٹی چوک میں آئین اور جمہوریت کی بحالی پر یوم تشکر منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

کل رات ۹ بجے انشاللہ لبرٹی چوک میں آئین اور جمہوریت کی بحالی پر یوم تشکر منایا جائے گا۔ چیرمین عمران خان کا خطاب براہ راست سکرین پر دکھایا جائے گا۔

— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar)

اس سے قبل حماد اظہر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جمہوریت کو بچا لیا اور آئین کو بحال کر دیا۔ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس فیصلے کے علاوہ کوئی اور فیصلہ ممکن بھی نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں میدان سے بھاگتی نہیں بلکہ پی ڈی ایم جماعتیں بھی جمہوری عمل کا حصہ بنیں، یہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے۔

سپریم کورٹ نے آئین کو بحال کر دیا اور جمہوریت کو بچا لیا۔

قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس فیصلے کے علاوہ کوئی اور فیصلہ ممکن بھی نا تھا۔

سیاسی جماعتیں میدان سے بھاگتی نہیں۔ پی ڈی ایم بھی جمہوری عمل کا حصہ بنیں۔ یہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے۔

— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar)


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US