الیکشن ہوا تو تباہی ہو گی، ہم اس تباہی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، رانا ثناء اللہ

image

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ انداز سے الیکشن کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاثر دیاجا رہا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے،جیت کر آتے ہیں۔

متنازعہ الیکشن ملک کو افراتفری کی طر ف لے جائے گا،ماضی میں ایک الیکشن نے ملک کو دولخت کیا،دوسرے نے صورتحال خراب کی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوا تو تباہی ہوگی،ہم اس تبا ہی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،ایک آدمی الیکشن کے لیے بضد ہیں،متنازعہ الیکشن ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US