سپریم کورٹ فیصلہ مسترد کرنے پر پی ٹی آئی کا قانونی کارروائی کا آغاز

image

سپریم کورٹ فیصلہ مستردکرنے پرپی ٹی آئی نے وزیراعظم اوروفاقی کابینہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی مصدقہ تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

خط میں وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کے اجلاس کے شرکاء، ایجنڈے، کارروائی اور فیصلوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ قومی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے،تین رکنی بینچ نے 4 اپریل کو آئینی درخواست نمبر 5/2023 پر اپنا فیصلہ سنایا، دستور شہریوں کو مصدقہ معلومات تک رسائی کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری کابینہ وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کے اجلاس کی مصدقہ تفصیلات بلاتاخیر مہیا کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US