ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ

image

ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں پچاس فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گھریلو صارفین کی بجلی پچاس فیصد مہنگی کی گئی۔ 

نیپرا دستاویزات کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ اور سرچارجز کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی۔ بنیادی ٹیرف میں 10 روپے اضافہ ہوا جبکہ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 8 روپے پچاس پیسے کا اضافہ ہوا۔ گھریلو صارفین کا ٹیرف 18 روپے 4 پیسے سے بڑھ کر 26 روپے 54 پیسے ہوگیا۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ کمرشل صارفین کی بجلی 11 روپے فی یونٹ مہنگی جبکہ صنعتی صارفین کی بجلی 9 روپے 55 پیسے مہنگی کی گئی۔ اسی طرح زرعی صارفین کے ٹیرف میں 9 روپے 14 پیسے اضافہ کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق توانائی کی قیمت 655 ارب سے بڑھ کر 1152 ارب تک جاپہنچی جبکہ کیپسٹی چارجز 794 ارب سے بڑھ کر 1251 ارب ہوگئے۔ بجلی کی پیداواری لاگت میں 22 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US