آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، مریم اورنگزیب

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں انتخابات کی حامی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس سے قبل قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ نے بالکل درست قرارداد پاس کی ہے اور پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے کہ وہ ایک بالادست ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ میں پیش ہونے والی قرارداد کے حق میں ہوں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US