نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملہ، مولانا طارق جمیل کا اُمت مسلمہ سے مطالبہ

image

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصٰی میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملہ بہت بڑا ظلم ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پْرتشدد کارروائی پر مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ مسجد اقصی میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملہ بہت بڑا ظلم ہے،

ایسے پرتشدد واقعات کے سدِباب کیلئے نہ صرف تمام امتِ مسلمہ بلکہ عالمی برادری کو مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔

آخر میں مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی بھائیوں کی حفاظت فرمائے اور ظالموں کے ظلم سے نجات دلائے۔

مسجدِ اقصٰی میں نہتےفلسطینی نمازیوں پرحمله بھت بڑا ظلم ہے. ایسے پُر تشدد واقعات کےسدِباب کےلیے نہ صرف تمام امتِ مسلمہ بلکہ عالمی برادری کو مناسب اقدامات کرنےچاہئیں. دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی بھائیوں کی حفاظت فرمائے اور ظالموں کے ظلم سے نجات دلائے.

— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL)


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US