سینٹورس مال کے ملازمین پر تشدد کرنے کا الزام

image

سینٹورس مال کے ملازمین پر تشدد کرنے کے الزام  میں ملزم کی گرفتاری کے لیے وارنٹ موصول ہوگئے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے بیٹے عمر تنویر کی وارنٹ گرفتاری پولیس نے حاصل کر لیے۔ مارگلہ پولیس نے ڈیوٹی جج محمد نوید خان کی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے گئے۔

وارنٹ گرفتاری عمر تنویر اور اس کے ملازمین داؤد، اللہ نور اور محمد سلیم کے حاصل کیے گئے ہیں۔ عمر تنویر سمیت چار ملازمین کے خلاف سینٹورس مال ڈائریکٹر ایچ آر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق عمر تنویر کی ایما پر مسلح افراد کے ہمراہ ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ملازمین کو عمر تنویر کے آفس میں حبس بے جا میں رکھا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US