پی ایس ایل میں نئی ٹیمیں کونسی ہونگی؟ جاوید آفریدی نے بتادیا

image

پشاور زلمی کے سربراہ اور ہائیر کمپنی کے سی ای او جاوید آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نوے ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی ٹیموں کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاوید آفریدی نے ایک صارف کی جانب سے کیے گئے کمنٹ کا جواب دیا۔ صارف نے سوال کیا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں شامل ہونے والے نئی ٹیمیں کس شہر کی ہونگی؟

جواب میں جاوید آفریدی نے دو شہروں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد کی ٹیمیں اگلے پی ایس ایل میں شامل ہونگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی کی جانب سے بھی یہ بیان دیا گیا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ اگلے پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ کیا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US