خرگوش پولیس فورس کا حصہ بن گیا

image

کیلیفورنیا: امریکی میں خرگوش پولیس فورس کا حصہ بنا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس کو ایک گمشدہ خرگوش ملا جسے جانوروں کے کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیا۔

یہ خرگوش یوبا سٹی کے علاقے پرسی ایونیو میں پولیس آفیسر ایشلے کارسن کو ملا تھا۔ تاہم بعد ازاں پولیس نے اس خرگوش کو گود لے لیا اور اس کا نام پرسی رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایسٹر سنڈے سے کچھ روز قبل یوبا سٹی پولیس نے خرگوش کو فلاحی افسر کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا جس کے بعد خرگوش آفیسر پرسن بن گیا۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ پر لکھا کہ آفیسر پرسی دن کے وقت محکمہ پولیس کے لاؤنجز میں رہتا ہے اور سب کے لیے معاون جانور ثابت ہو رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US