ٹوئٹر پر بلیو ٹک کب ختم ہوں گے؟ ایلون مسک نے بتا دیا

image

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بلیو ٹک ختم کرنے کی حتمی تاریخی دے دی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلیو ٹک ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ بلیو ٹک کی ماہانہ فیس نہ دینے والے صارفین کے اکاؤنٹس رواں ماہ 20 تاریخ کو ختم کردیئے جائیں گے۔

Final date for removing legacy Blue checks is 4/20

— Elon Musk (@elonmusk)

واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا مالک بننے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب ٹوئٹر کے رجسٹرڈ اکاؤنٹس کی فیس وصول کی جائے گی جو ماہانہ 8 ڈالر ہو گی جو پاکستانی 2 ہزار 300 روپے سے زائد بنتی ہے۔

ماہانہ فیس کی ادائیگی نہ کرنے پر ٹوئٹر کی جانب سے کئی بڑے اکاؤنٹس کے بلیو ٹک ختم کیے گئے جنہیں فیس کے ادائیگی کے بعد بحال کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US