بٹ کوائن کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

image

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 7فیصد اضافے کے ساتھ 10ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مذکورہ اضافے کے ساتھ بٹ کوائن کی قیمت 30ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کی قیمت گزشتہ سال جون کے بعدپہلی بار اس سطح پر پہنچی ہے۔

دوسری جانب کوائن میٹرکس کے مطابق دنیا کی دوسری سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی ایتھرکی قیمت میں ساڑھے 3فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی قیمت 1ہزار 925ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US