موٹرسائیکل والوں کیلئے سستا پٹرول ،منصوبے میں بڑی پیشرفت

image

موٹرسائیکل مالکان کو سستے پٹرول کی فراہمی کا منصوبہ جلد شروع ہونے کا امکان۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کو سستے داموں پٹرول کی فراہمی کے منصوبے کیلئے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا طلب کر لیا ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے جسے نادرا سے منسلک کیا جائے گا، کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد موٹر سائیکل مالکان کو ماہانہ سستے داموں پٹرول فراہم کیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کی جانب سے صوبے میں رجسٹرڈ 5 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے غریب عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US