‘ لال بیگ’ نے میلا لوٹ لیا

image

نیویارک: لال بیگ نے میٹ گالا 2023 کا میلا لوٹ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹ گالا کا شمار سال کے چند بڑے فیشن ایونٹس میں کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے معروف فلم اسٹارز اور ماڈلز شریک ہوتے ہیں۔

میٹ گالا 2023 کے میلے میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک طرف سے اچانک ایک لال بیگ نمودار ہوا اور کارپٹ پر دوڑ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: 

پروگرام میں شریک فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین جو گلوکارہ ریحانہ کے انتظار میں بیزار بیٹھے تھے جو کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی تھیں۔ اچانک لال بیگ کے سامنے آنے پر فوٹو گرافرز نے اپنے کیمرے نکال لیے اور لال بیگ کی تصاویر لینے لگے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول ہو گئی۔

لال بیگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

A cockroach makes its way through the carpet.

pic.twitter.com/CHJLsYDIP8

— Pop Base (@PopBase) May 2, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US