سیاسی جماعت کے رہنما نے 1 کروڑ روپے گھر میں ایسی کون سی جگہ چھپائے کے ڈھونڈنے میں پولیس والوں کی دوڑیں لگ گئیں؟

image

بھارت میں سیاسی رہنما کے بھائی گھر میں بھارتی 1 کروڑ روپیہ درخت کے اندر چھپا دیا جس کو ڈھونڈھنے میں بھارتی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما اشوک کمار رائی کے بھائی سبرامنیا رائے کے گھر پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے چھاپا مار کر 1 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔

پیسے ریاست کرناٹکا کے گھر میں موجود درخت میں چھپائے گئے تھے جنہیں اب پولیس نے برآمد کرلیا۔ ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو الیکشن ہونے والے ہیں ہر کوئی اس کی تیاری کر رہا ہے، سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے لیکن ان حالات میں سیاسی رہنما کے بھائی کے گھر سے پیسوں کی برآمدگی الیکشن میں منفی نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔

تلاشی کے دوران انکم ٹیکس اہلکاروں کو گھر میں لگے آم کے درخت کے تنے پر چھپائے گئے ڈبے سے ایک کروڑ روپے ملے جنھیں تحویل میں لے لیا گیا۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ چھاپا کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل کا ایک حصہ ہے جس کا آغاز اپریل سے ہوا تھا اور بنگلورو سے دو افراد کو کڑوروں روپے چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US