بلاول بھٹو کی روانگی سے قبل بھارت سے بڑی خبر آگئی

image

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا بھارت  جانے کیلئے فضائی روٹ مانگ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے طیارے کو گووا کیلئے فضائی روٹ دے دیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کل صبح 11 بجےخصوصی طیارے سے بھارت روانہ ہونگے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، بلاول بھٹو کے دورہ بھارت میں وفد بھی ہمراہ ہوگا، بلاول بھٹو خصوصی طیارےسےکراچی سے بھارتی شہر گووا جائیں گے۔

پاکستانی ٹیم بھارت میں کھیلے جانیوالے میگاٹورنامنٹ میں شرکت کریگی، شائقین پرجوش

بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئےکل گووا جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US