چھوٹا سا لیکن انتہائی خطرناک شکاری

image

دنیا کا چھوٹا لیکن سب سے خطرناک پرندہ فیلکن نیٹ جب حملہ آور ہوتا ہے تو سامنے والے کو مار بھی دیتا ہے۔

فیلکن نیٹ نامی پرندہ بظاہر چڑیا کے جتنا ہی ہوتا ہے اور کی لمبائی 14 سے 16 سینٹی میٹر کے درمیان ہوتی ہے تاہم یہ جب حملہ آور ہوتا ہے تو اپنے برابر کے پرندوں سمیت دیگر کو بھی جان سے مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فیلکن نیٹ دیکھنے میں انتہا خوبصورت نظر آتا ہے اور جسمانی طور پر چھوٹا ہونے کی وجہ سے سامنے والا یہ سمجھنے سے قاصر رہتا ہے کہ یہ جان لیوا حملہ بھی کر سکتا ہے۔ کالی ٹانگوں والا یہ خوبصورت پرندہ سری لنکا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

فیلکن نیٹ کی خوبصورتی کی وجہ سے اس کا شکار دھوکا کھا جاتا ہے اور یہ دھوکا اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

یہ پرندہ بنیادی طور پر کیڑے مکوڑوں کو ہی کھاتا ہے تاہم یہ چھوٹے پرندوں اور چپکلی کا بھی شکار کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US