خواب میں آئے ہندسوں سے خاتون نے لاٹری جیت لی

image

کنبیرا: آسٹریلیا میں خاتون نے خواب میں آنے والے ہندسوں کی مدد سے لاٹری جیت لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا کی ایک خاتون نے خواب میں آنے والے ہندسوں کو آزماتے ہوئے 6 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

ایلڈونا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کہا کہ انہیں لاٹری کے نمبرز خواب میں آئے تھے اور انہوں نے اسے آزماتے ہوئے “منڈے اینڈ وینزڈے لوٹو ڈرائنگ” لاٹری کے ٹکٹ خرید لیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ ٹکٹ دی لوٹ کی ویب سائٹ سے 12 اپریل کو خریدے تھے جس کے نمبرز کو خواب میں آنے والے نمبرز کے ذریعے آزمایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

خاتون نے کہا کہ لاٹری خریدنے کے بعد ٹکٹ گھر میں رکھ دیئے تھے اور ان کی جانب توجہ نہیں رہی تاہم لاٹری جیتنے کا علم اس وقت ہوا جب کئی روز بعد اپنا بیلنس جاننے کے لیے اکاؤنٹ چیک کیا تو معلوم ہوا لاٹری کی انعامی رقم جیتی چکی ہوں جس کی رقم اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US