موسم کے بارے میں تازہ پیشگوئی

image

لاہور کے کئی علاقوں اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقوں ماڈل ٹائون، علامہ اقبال ٹائون ، ٹائون شپ کے علاوہ گڑھی شاہو، گلشن راوی، اسلام پورہ اور ائیر پورٹ کے علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔

پنجاب کے دیگر شہروں حافظ آباد ، مریدکے اور خوشاب کے گردونواح میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا ، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27،قلات میں25سینٹی گریڈ، جیونی 32، گوادر 35، نوکنڈ ی 36،تربت اورسبی میں 41سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

صوابی میں طوفانی بارشیں، متعدد افراد پھنس گئے

دوسری جانب کوئٹہ سمیت صو بہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US