سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیا، سوزوکی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی جی آر 150 پانچ لاکھ 1 ہزار سے بڑھ کر پانچ لاکھ 21 ہزار کی ہوگئی ،سوزوکی جی ایس 150 ساڑھے 3 لاکھ سے بڑھ کر تین لاکھ چونسٹھ ہزار کی ہوگئی ۔
اسی طرح جی ڈی 110 ایس 3 لاکھ 22 ہزار سے بڑھ کر تین لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئی ، اس کے علاوہ جی ایس ایکس 125 چار لاکھ انہتر ہزار سے بڑھ کر 4 لاکھ اٹھاسی ہزار کی ہوگئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے بڑھتی پیداواری لاگت اور ڈالر کی اونچی اڑان کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قراردیا۔