شاہد ریاض گوندل پاکستان تحریک انصاف میں شامل

image

ماہر توانائی اورشہبازشریف کے سابق مشیر شاہد ریاض گوندل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد ریاض گوندل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کی،اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب ،چیئرمین کے معاون برائے سیاسی امور حافظ فرحت، سینیئر رہنما مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پرشاہد ریاض گوندل نے پی ٹی آئی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ہیں۔

بطور وزیر اعظم چیئرمین عمران خان نے مشکل حالات میں پاکستانی معیشت کو سنبھالا، بطور وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں بے مثال فلاحی اقدامات کئے۔

ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے تحریک انصاف میں شامل ہوکر عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں،

یاد رہے کہ شاہد ریاض گوندل توانائی کے شعبے میں عالمی شہرت رکھتے ہیں ،شاہد ریاض گوندل وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

شاہد ریاض گوندل کی شمولیت پر پی ٹی آئی قیادت نے خیر مقدم کیا ہے۔

 

ماہر توانائی شاہد ریاض گوندل کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

شاہد ریاض گوندل کی چیئرمین عمران خان سےملاقات

توانائی کے شعبے میں عالمی شہرت رکھنے والے شاہد ریاض گوندل باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل

چیئرمین کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ… pic.twitter.com/GVZGmk5eQ0

— PTI (@PTIofficial) May 8, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US