آئی ایس پی ار کے شدید بیان پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

image

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ اس وقت میں بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، 50 سال سے قوم مجھے جانتی ہے، مجھے جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں۔

عمران خان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ عزت ہر شہری کی ہونی چاہیے، میں قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں۔ سوال میرا یہ ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا؟ پتہ تو تب چلتا جب تحقیقات ہوتیں، بے قصور ہوتا تو سامنے آجاتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں سابق وزیراعظم پنجاب کی حکومت ہوتے ہوئے ایف آئی آر میں نام نہیں دے سکا۔ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ 3 شوٹر نے گولیاں چلائیں۔

جب ثابت ہواکہ مجھے مارنے کی کوشش کی گئی تو جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اسلام آباد جارہا ہوں، پولیس، رینجرز ،ایف سی اور فوج لانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر کسی کے پاس وارنٹ ہے تو میرے پاس آئے، جیل میں جانے کو تیار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد بند کرنا، خرچہ کرنا جیسے ملک کا بہت بڑا مجرم آرہا ہے۔ میرے اوپر کوئی کیس نہیں، ڈرامہ نہ کیا جائے، وارنٹ دیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US