عمران خان کی گرفتاری، سٹاک مارکیٹ گر گئی

image

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ انڈیکس چار سو پوائنٹس سے زائد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ بروکرز کے مطابق سٹاک مارکیٹ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر کی اطلاعات کی وجہ سے پہلے ہی دباؤ کا شکار تھی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں کسی خاص دلچسپی کا اظہار نہیں کیا جا رہا تھا تاہم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مارکیٹ مزید دباؤ کا شکار نظر آئی اور ایک گھنٹے میں مارکیٹ میں زیادہ گھبراہٹ میں حصص فروخت کیے گئے۔

عمران خان پر دوران گرفتاری تشدد کرنے کی اطلاعات ہیں، حماد اظہر

سٹاک مارکیٹ بروکرز کے مطابق سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید بڑھنے کا امکان ہے جس کا اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر پڑا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US