چارپائی کی قیمت ایک لاکھ روپے سے بھی زیادہ

image

واشنگٹن: امریکہ میں آن لائن اسٹور پر چارپائی کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 168 روپے میں فروخت کے لیے لگا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ایک آن لائن اسٹور Etsy پر چارپائی فروخت کے لیے لگائی گئی جس کی قیمت دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

آن لائن اسٹور پر ہندوستانی چارپائی کے فروخت کا اشتہار لگایا گیا جو عام استعمال کے لیے تھی اور جسے عام بازار سے خریدا جائے تو 10 سے 12 ہزار کے درمیان آسانی سے مل جائے گی لیکن امریکہ کے آن لائن اسٹور پر اس کی قیمت ایک لاکھ روپے سے بھی زائد لگا دی گئی۔

اشتہار میں چارپائی کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یہ ہاتھ سے تیار کردہ ہے اور اسے لکڑی اور جوت کی چھالوں سے بنی رسی سے بنایا گیا ہے۔

لکھا گیا ہے کہ چارپائی ہندوستان میں قائم ایک دکان کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہے جس کی تعداد محدود ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US