پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال لیکن سوشل میڈیا ایپس تک رسائی مشکل

image

پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بحالی کے بعد اب بھی صارفین کو ٹوئٹر استعمال کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بحالی کے بعد ٹوئٹر اب بھی کام نہیں کر رہا۔

جمعے کی شام کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو بحال کر دیا تھا۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر کو بھی بحال کر دیا گیا تھا تاہم ٹوئٹر اس وقت بھی جزوی بحال تھا اور صارفین کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

صحافی طاہر خان نے ٹویٹ کیا کہ ’سوشل میڈیا تک رسائی وی پی این سے ممکن ہے۔‘

کالم نگار جویریہ صدیقی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی سلمان صوفی کی ایک ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ پاکستان میں اب بھی ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب مکمل بحال نہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سلمان صوفی نے کہا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال ہو گئی ہے تاہم اگر کسی کو مشکل پیش آ رہی ہے تو پی ٹی اے کو رپورٹ کریں۔

موبائل انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان میں آن لائن کاروبار بھی متاثر ہوا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں براڈ بینڈ اور موبائل فون انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس تو بند کی گئیں تاہم لینڈ لائن انٹرنیٹ محدود رفتار سے چلتا رہا۔

صارفین لینڈ لائن انٹرنیٹ سے سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کا سہارا لے رہے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US