بلوچستان: ایف سی کمپاؤنڈ میں کلیئرنس آپریشن مکمل، وزیراعظم کا ہلاکتوں پر افسوس

image

صوبہ بلوچستان کے شمالی علاقے مسلم باغ میں فرنٹیئر کور کے کمپاؤنڈ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل ہو گیا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے جوانوں اور شہری کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سنیچر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 12 مئی کی شام کو شروع ہونے والا کلیئرنس آپریشن آج صبح مکمل ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران یرغمالیوں کو ریسکیو کیا گیا اور رہائشی بلاک سے تین خاندانوں کو باحفاظت نکالا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فرنٹیئر کور کے کمپاؤنڈ میں موجود تمام چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، انٹیلی جنس کے ذریعے ان کے رابطوں کا سراغ لگایا جائے گا اور سہولت کاروں کو گرفتار کر کے سپانسرز کو بےنقاب کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران چھ فوجی جوانوں سمیت ایک شہری بھی جان سے چلا گیا۔

شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں دہشت گردوں کے ایک گروپ نے فرنٹیئر کور کے کیمپ پر جمعے کی صبح کو حملہ کیا تھا۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن، استحکام اور اس کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں اور شہری کی جان جانے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US