چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کی قرارداد منظور

image

 قومی اسمبلی نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کی قرارداد منظور کر لی۔

اسپیکر قومی اسمبلی  راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں   جاری اجلاس میں   چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی  جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

چیف جسٹس اور دیگر ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کمیٹی میں محسن شاہ نواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی، شہناز بلوچ اور صلاح الدین شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US