درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان پر تنازع،  فائرنگ سے 14 افراد ہلاک

image

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں دو فریقین کے  مابین کوئلے کے کان کی حدبندی  کے تنازع پر فائرنگ سے 14 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

درہ آدم خیل میں کوئلے کے کان پر تنازع سوموار کو خونی تصادم کی شکل اختیار کر لی۔ دو قبائل کے مابین فائرنگ میں 14  افراد ہلاک جب کہ 5 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا۔

ڈی پی او کوہاٹ محمد فرحان کے مطابق پولیس سٹیشن درہ آدم خیل میں واقعے کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

ان کے مطابق سنی خیل اور زرغون خیل قبائل کے مابین کوئلے کی کان کی حد بندی کا تنازع کافی عرصے سے چل رہا تھا اور اس سلسلے میں دونوں فریقین کے مابین جرگے بھی ہو رہے تھے۔  سوموار کو یہ تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق کچھ ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US