عامر کیانی نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

image

پی ٹی آئی رہنما عامرکیانی کاپارٹی چھوڑنے کااعلان، سیاست کوبھی خیرباد کہہ دیا۔

ہم نیوز کے مطابق عامر کیانی کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات سے مایوسی ہوئی،ایسے واقعات کے بعد مجھے سیاست سے دستبردارہونا پڑا۔

میرے لیے اعزاز ہے کہ پاک فوج سے قریبی تعلقات رہے،پوری سیاسی زندگی میں کبھی پاک فوج کے خلاف بیان نہیں دیا۔

عمران خان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا،ڈیڑھ ماہ سے لاہور کسی بھی اجلاس میں نہیں گیا۔

ہماری بقااللہ کے بعدجوانوں میں ہے جو سرحد پہ وطن کا دفاع کر رہے،ہماری سیاست کا مقصد اداروں کیخلاف محاذ آرائی نہ تھا،

9مئی کے واقعات دیکھ کر دَکھ ہوا۔9مئی کےپرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں،پی ٹی آئی کی بنیادی ممبر شپ سے بھی دستبردارہورہا ہوں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US