عمران خان نے دوبارہ اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

image

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کرچکی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری دوبارہ گرفتاری سے قبل آخری ٹویٹ،پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔

علاوہ ازیں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہزاروں پاکستانی اغوا صرف اس لئے کئے جا رہے ہیں کہ کون پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف “جھوٹے بیانات” دے گا۔ اگر آپ کو وہ بیانات نظر آئیں تو اس تھریڈ میں شیئر کریں۔

تقریباً 7000 سے زیادہ پی ٹی آئی سپورٹرز اور کارکن اغوا ہیں اور انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ کوئی بھی قانون 24 گھنٹے بعد عدالتوں میں پیش کیے بغیر کسی کو حراست میں لینے کی اجازت نہیں دیتا۔

ان میں سے سینکڑوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کارکنان گھر پر موجود نہیں انکے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے اور گھر میں موجود باقی لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے، صرف اس لئے کہ وہ پر امن احتجاج میں شریک تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جھوٹے بیانات دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ہم اپنے کارکنوں، اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے عام پاکستانیوں اور ہماری قیادت کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا گو ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آپ کہتے ہیں دہشتگرد میرے گھر میں چھپے ہوئے ہیں اور اسکو بہانہ بنا کر گھر پر دھاوا بولنا چاہتے ہیں، آپ ایک مہذب طریقے سے وارنٹ لے کر آئیں سرچ کریں بلکہ ہمارا بھی فائدہ ہو جائے گا کیوں کہ دہشتگردوں سے خطرہ تو مجھے ہے۔

اندرون خانہ رابطے تیز، عمران خان سے عقیل کریم ڈھیڈی کی اہم ملاقات

میں نے پوری دنیا میں اپنی فوج کا دفاع کیا۔ کوئی دوسرا پاکستانی بتا دیں جس نے انٹرنیشنل میڈیا پر پاک فوج کا اتنا دفاع کیا ہو جتنا میں نے کیا؟ ہمیشہ کہتا رہا کہ فوج کمزور ہوئی تو ہمارا وہی حال ہوگا جو شام، عراق وغیرہ کا ہوا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US