شاہ محمود کی گرفتاری کالعدم قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جمعرات کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیا ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ’علی محمد خان نے کل جو انڈر ٹیکنگ دی تھی، وہ دیکھ لیں، اسی کی طرح دے دیں۔‘ 

جس پر وکیل نے جواب دیا کہ شاہ محمود قریشی سے ہدایات لے کر بیان حلفی جمع کرا دیں گے۔

11 مئی کو اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا تھا۔

بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شیریں مزاری، علی زیدی، علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US