وزیر اعظم ،شجاعت ملاقات : سانحہ 9مئی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی پر اتقاق

image

وزیر اعظم شہباز شریف ،چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے انکی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں انکی خیریت دریافت کی ۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ 9مئی واقعے میں ملوث افراد کوسخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم نے9مئی واقعات میں ملوث بلوائیوں کوسزادینے کے چودھری شجاعت کےبیان کو سراہا ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم اور شہداکے اہلخانہ کے دل کو جوٹھیس پہنچی ہے اس درد کا ازالہ کرینگے۔

وزیراعظم نےاتحادی جماعتوں کی حمایت،تعاون اوررہنمائی پرچودھری شجاعت کاشکریہ اداکیا ،

اس موقع پر چودھری شجاعت نے معاشی صورتحال بہتربنانےکیلئےشہبازشریف کی کاوشوں کو سراہا،چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن قومی ندامت کا باعث بننے والے ہر فرد کی سزا چاہتا ہے۔

ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US